Car Safety - Keep your child safe on every journey. A parent and child travelling in a car.

ہر سفر میں اپنے بچے کو محفوظ رکھیں

ہر سفر میں اپنے بچے کو محفوظ رکھیں

جب بچے کے تحفظ کی بات آتی ہے تو اس سے زیادہ اہم کوئی بات نہیں ہے کہ درست کار سیٹ کا
انتخاب کیا جائے۔ سڑک پر تصادم بچوں کو چوٹ لگنے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے، اور درست سیٹ کا صحیح استعمال ہی زندگی بچا سکتا ہے۔
ہماری گائیڈ آپ کو بچے کی بڑھوتری کے ہر مرحلے کے لیے درست چائلڈ کار سیٹ منتخب کرنے اور اسے ٹھیک طریقے سے استعمال کرنے کے بنیادی نکات سے آگاہ کرے گی۔

چائلڈ کار سیٹس کیوں اہم ہیں

کار سیٹس محض تجویز ہی نہیں کی جاتیں – بلکہ یہ قانونی تقاضا ہیں۔ یہ جان بچانے کا ذریعہ ہیں۔ ایک درست طریقے سے فٹ کردہ سیٹ سنگین چوٹوں کے خدشے کو کم کرتی ہے کیوںکہ یہ آپ کے بچے کو اچانک بریک لگنے یا تصادم ہونے کی صورت میں، ان کے سر، گردن، اور ریڑھ کی ہڈی کی حفاظت کرتی ہے۔
ہر سفر، خواہ کتنا ہی مختصر کیوں نہ ہو، درست سیٹ بیلٹ کا متقاضی ہے۔

قانون کیا کہتا ہے

• ڈرائیور کی ذمہ داری: ڈرائیور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے قانونی طور پر پابند ہے کہ 14 سال سے کم عمر تمام مسافر درست طریقے سے سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے ہوں۔
• قد میں 135 سینٹی میٹر سے یا عمر میں 12 سال سے کم: ایک بچہ مناسب کار سیٹ لازماً استعمال کرے۔
• قد میں 135 سینٹی میٹر سے یا عمر میں 12 سال سے زیادہ: قانونی طور پر اب بوسٹر کی مزید ضرورت نہیں رہی، تاہم ایڈلٹ سیٹ بیلٹ لازماً پہنی جائے۔

ہر مرحلے کے مطابق درست سیٹ کا انتخاب

 

نومولود تا 2 سال کی عمر

ریئر-فیسنگ بے بی سیٹ

• بچے کو گھر لے جانے کے پہلے ہی سفر میں اس ریئر-فیسنگ بے بی سیٹ کا استعمال کریں۔
• اگر ایئربیگ فعال ہے تو اسے فرنٹ سیٹ پر کبھی نہ رکھیں۔
• ریئر-فیسنگ سیٹ آپ کے بچے کے نازک سر، گردن، اور ریڑھ کی ہڈی کے لیے بہترین تحفظ فراہم کرتی ہے۔ جب تک ممکن ہو ان کو ریئر-فیسنگ میں ہی رکھیں۔

 

کم سن بچے (2 سالہ – 6 سالہ)

ریئر-فیسنگ یا فارورڈ فیسنگ سیٹ اندرونی ہارنس یا شیلڈ کے ساتھ

• یہ تجویز دی جاتی ہے کہ اپنے بچے کو ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ ریئر-فیسنگ میں ہی رکھیں۔
• اپنے بچے کو کم از کم 2 سال تک ریئر-فیسنگ میں رکھیں، تاہم اگر ممکن ہو تو 4 سال تک اس میں رکھیں۔
• یقینی بنائیں کہ اسٹریپس ٹھیک طریقے سے بند ہوں۔ ہارنس کے نیچے بچے کو کبھی بھاری کوٹ نہیں پہنانے چاہیئیں۔ بلکہ، بچے کو اس میں لِٹا کر اسٹریپ بند کریں اور اگر ضرورت ہو تو اوپر ایک کمبل ڈال دیں۔
• اپنے بچے کو اس وقت تک اس قسم کی سیٹ میں رکھیں جب تک ان کا قد/ وزن اس سیٹ کے حساب سے زیادہ نہ ہو جائے۔

 

6–12 سال کی عمر کے بچے یا جب تک ان کا قد کم از کم 135 سینٹی میٹر تک نہ پہنچ جائے

ہائی بیک والی بوسٹر سیٹ

• ہائی بیک والی بوسٹر سیٹ پر منتقل ہوں۔
• یہ آپ کے بچے کو تھوڑا اوپر اٹھاتی ہے تاکہ ایڈلٹ سیٹ بیلٹ ان کے سینے اور کولہے کے مقام پر ٹھیک طرح سے پوری آ جائے، نہ کہ ان کی گردن یا پیٹ پر۔
• سائیڈ ونگز اطراف سے ہونے والے تصادم سے اضافی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
• قانون کے مطابق، بچوں کو چائلڈ کار سیٹ اس وقت تک لازماً استعمال کرنی چاہیئے جب تک کہ وہ 12 سال کی عمر کے یا ان کا قد 135 سینٹی میٹر نہ ہو جائے، ان میں سے جو بھی پہلے ہو۔
• حفاظتی ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ صرف ایڈلٹ سیٹ بیلٹ پر منتقل ہونے سے پہلے اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ قد 150 سینٹی میٹر تک نہ پہنچ جائے۔
• اس مرحلے پر، ایک بوسٹر کشن استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کی تجویز نہیں دی جاتی۔ ایک ہائی بیک والا بوسٹر ہی محفوظ ترین اختیار ہے، کیونکہ یہ سر اور گردن کو سہارا دیتا ہے۔

اہم حفاظتی تجاویز

• ہمیشہ لیبلز چیک کریں: برطانیہ میں صرف (“E” سے نشان زد) EU سے منظور شدہ سیٹس ہی قابلِ قبول ہیں۔
• کسی صورت سیکنڈ ہینڈ سیٹس پر سمجھوتہ نہ کریں۔ ہمیشہ اپنی کار سیٹ کا درست انتخاب یقینی بنائیں – آپ کے بچے کی حفاظت اہم ہے، اسے خطرے میں نہ ڈالیں۔ چیک کریں کہ آپ کی سیٹ مطلوبہ قانونی معلومات اور حفاظتی تصدیقات ظاہر کرتی ہو۔
• آئسوفکس بمقابلہ معیاری فٹنگ: آئسوفکس سیٹس گاڑی میں موجود کنیکٹرز سے براہ راست جڑ جاتی ہیں، جس سے مراد یہ ہے کہ ان کے فٹ ہونے میں غلطی کا امکان کم ہوتا ہے بمقابلہ سیٹ بیلٹ انسٹال کردہ سیٹس کے۔ تاہم، تمام گاڑیوں میں آئسوفکس نہیں ہوتا – اپنے کار مینوفیکچرر سے معلوم کریں کہ آپ کی گاڑی کے لیے کون سی سیٹس منظور شدہ ہیں۔
• بھاری کوٹس سے اجتناب: یہ ہارنس اور آپ کے بچے کے جسم کے درمیان خطرناک فاصلہ پیدا کر دیتے ہیں۔
• فٹنگ اہم ہے: ہارنسز اتنے ٹائٹ ہونے چاہیئیں کہ آپ ویبنگ (اسٹریپ) کو چٹکی میں نہ پکڑ سکیں۔
• باقاعدہ وقفے: کار سیٹس گاڑی سے باہر طویل نیند لینے کے لیے تیار نہیں کی گئی ہوتیں۔ طویل سفر کے دوران وقفے لیں تاکہ آپ کے بچوں کو سیدھا لیٹنے کا موقع ملے۔

اگلے مرحلے پر منتقل ہونے میں جلدی نہ کریں

اپنے بچے کو اوپر کی پوزیشن میں جلدی منتقل کرنا خطرناک ہے۔ ہر مرحلے کے لیے کار سیٹ آپ کے بچے کے قد اور وزن کے حساب سے احتیاط سے تیار کی گئی ہوتی ہے۔ جتنا زیادہ وقت آپ کا بچہ مناسب سیٹ میں رہے گا، اتنا ہی زیادہ یہ محفوظ ہے۔
آپ کے بچے کی حفاظت کے لیے ہر احتیاطی تدبیر اپنانا اہم ہے۔ درست سیٹ کا انتخاب کرنے میں جلدی نہ کریں، اسے درست طریقے سے فٹ کریں، اور پھر اسے ہر ایک سفر کے لیے استعمال کریں – خواہ وہ سفر کتنا ہی مختصر کیوں نہ ہو۔ کیونکہ جب بات ان کی حفاظت کی آتی ہے جو جان سے زیادہ عزیز ہوں، تو کوئی شارٹ کٹ نہیں اپنائے جاتے۔